وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کی نیویارک میں میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے، پاکستان اور بھارت ایٹمی ممالک ہیں، مسئلے کے حل کے لیے دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، 27 ستمبر کو کشمیریوں اور پاکستانیوں کی کثیر تعداد نیویارک …

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے، پاکستان اور بھارت ایٹمی ممالک ہیں، مسئلے کے حل کے لیے دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، 27 ستمبر کو کشمیریوں اور پاکستانیوں کی کثیر تعداد نیویارک میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرے گی، میرپور آزادکشمیر میں زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر گہرا دکھ ہوا ہے، آزاد کشمیر کی انتظامیہ سے رابطہ میں ہوں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان روزانہ عالمی رہنماﺅں اور اداروں کے سربراہاں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، مسئلہ کشمیر پر دنیا پاکستان کے موقف کو سپورٹ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیوسٹن میں دنیا کو پیغام دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرائے جائیں، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے عالمی دنیا میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محض تقاریر نہیں بلکہ متحرک سفارتکاری پر عمل پیرا ہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی ممالک ہیں، مسئلے کے حل کے لیے دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، 27 ستمبر کو کشمیریوں اور پاکستانیوں کی کثیر تعداد نیویارک میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرے گی۔

مزید خبریں