اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے آزادکشمیر میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں، وزیر اعظم عالمی رہنمائوں اور اداروں کے سربراہان سے ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کر …
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورکا نیو یارک میں بیرسٹر سلطان محمود کے ساتھ ملاقات میں آزادکشمیر میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے آزادکشمیر میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں، وزیر اعظم عالمی رہنمائوں اور اداروں کے سربراہان سے ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک میں تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر بیریسڑ سلطان محمود سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے میرپور اور جاتلاں آزادکشمیر میں زلزلیسے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران بیریسٹر سلطان محمود نے زلزلے سے بعد کی صورتحال سے متعلق وفاقی وزیر کو آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکنان امدادی کارروائیوں میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان عالمی رہنماوں اور اداروں کے سربراہان سے ملاقاتوں میں مسلہ کشمیر کو بھوپور انداز میں اجاگر کر رہے ہیں ۔ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کو کشمیریوں اور پاکستانیوں کی کثیر تعداد نیویارک میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرے گی۔







