وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کی سکردو میں مختلف مکاتب فکر کے علماء سے گفتگو

128

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہے، مشکل معاشی صورتحال کے باوجود گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کو فنڈز کی فراہمی یقینی بنایا جارہا ہے۔ وہ جمعرات کو سکردو میں مختلف مکاتب فکر کے علماء سے گفتگو کررہے تھے۔ گلگت بلتستان کے علماء نے وفاقی وزیر کو گلگت بلتستان کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور امن کے قیام میں علماء دین کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے۔