اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورنے کشمیر جرنلسٹس فورم کے انتخابات میں کامیاب عہدیداروں کو مبارک باد دی ہے ۔ منگل کو فورم کے نومنتخب صدر زاہد عباسی اور سیکرٹری عقیل انجم اور دیگر عہدیداروں کے نام اپنے مبارکباد کے پیغام میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انہیں اُمید ہے کہ نئی منتخب ہونے والی باڈی فورم کے ممبران کی فلاح وبہبود اور صحافتی استعداد کار بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور کشمیر جرنلسٹس فورم کے قیام کے بنیادی مقصد کشمیر کے مسئلہ کو اُجاگر کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے نو منتخب عہدیداروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔