وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کا عید الفطر کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے عزم اور جذبہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،عید کے موقع پر ہمارے جذبات و احساسات کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ، …

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے عزم اور جذبہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،عید کے موقع پر ہمارے جذبات و احساسات کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ، عید کے موقع پر پاکستانی عوام کے جذبات اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں،کشمیری عوام کی جرات اور عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 9 لاکھ بھارتی فوج کے سامنے پاکستان سے وابستگی کا اظہار کشمیریوں کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ،چند ہفتوں کے لاک ڈاون نے پوری دنیا کو تبائی سے دوچار کر دیا ہے، دنیا مہینوں سے جاری مقبوضہ کشمیر کے لاک ڈاون کی طرف بھی توجہ دے،کورونا وائرس کی آڑ میں بھارت کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کے خلاف اپنے مذموم منصوبوں کو تقویت دے رہا ہے۔علی امین گنڈاپورنے کہا کہ بھارتی ہندو انتہا پسندی خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے،مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں آڑائی جا رہی ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارتی انتہاپسندی کے باعث جنوبی ایشیاءکا امن شدید خطرات سے دوچار ہے،بھارت کو انتہائی اقدامات سے باز رکھنے کے لیے اس کے خلاف عالمی پابندیاں لگائی جائیں، دنیا کو بھارتی ہندو انتہا پسند فاشسٹ ایجنڈے کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان دنیا کے تمام فورمز پر بھارتی انتہاپسند اقدامات کو بے نقاب کرتا رہے گا۔

مزید خبریں