وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کا کشمیری نوجوان برہان مظفر وانی کے یوم شہادت پر شہید کو زبردست خراج عقیدت

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کشمیری نوجوان برہان مظفر وانی کے یوم شہادت پر شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظفروانی نے اپنی جان کی قربانی سے تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونکی ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں …

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کشمیری نوجوان برہان مظفر وانی کے یوم شہادت پر شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظفروانی نے اپنی جان کی قربانی سے تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونکی ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے،روزانہ نہتے کشمیری نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی کی آڑ میں ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے،ننھے بچے کی اپنے شہید نانا کے قریب بیٹھی تصویر عالمی انصاف کے اداروں کے لئے بڑا سوالیہ نشان ہے، بھارت کو برہان وانی جیسے ہزاروں اور لاکھوں کشمیری نوجوانوں کے عزم کے سامنے شکست تسلیم کرنی ہو گی۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے وکیل اور سفیر کے طور پر ان کا مقدمہ پوری دنیا میں لڑتے رہیں گے، حق خوداردیت کے حصول تک پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔