اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے غازی ملت سردار محمد ابراہیم کی 17ویں برسی کے موقع پر مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار محمد ابراہیم ایک محب وطن کشمیری اور پاکستان سے گہری وابستگی رکھنے والے عظیم کشمیری رہنما تھے۔ انہوںنے کہا کہ سردار محمد ابراہیم نے 19 جولائی 1947ءکو …
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کا 17ویں برسی کے موقع پر مرحوم کو خراج عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے غازی ملت سردار محمد ابراہیم کی 17ویں برسی کے موقع پر مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار محمد ابراہیم ایک محب وطن کشمیری اور پاکستان سے گہری وابستگی رکھنے والے عظیم کشمیری رہنما تھے۔ انہوںنے کہا کہ سردار محمد ابراہیم نے 19 جولائی 1947ءکو الحاق پاکستان کی قرارداد پاس کی اور کشمیر کی آزادی کے لئے ڈوگرہ راجہ کے خلاف جدوجہد شروع کی جس پر پوری پاکستانی قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیرکی نوجوان نسل سردار محمد ابراہیم کے عزم کو آگے لے کر چل رہی ہے اور اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کر رہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ سال کے بھارتی غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو ایک سال مکمل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان غیر قانونی اقدامات سے بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر اپنے غیر قانونی تسلط کو مزید سخت کرنے کی کوشش کی ہے اور ان اقدامات سے مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرکے مقبوضہ کشمیر میں فلسطین اسرائیل طرز کے اقدامات کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال سے مقبوضہ کشمیر کے حالات مزید ابتر ہو چکے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشنز میں شہید کیا جا رہا ہے۔ علی امین گنڈا پو رنے کہاکہ پوری کشمیر ی عوام سردار محمد ابراہیم جیسے اپنے بزرگوں کے عقیدے اور نظریے سے سرشار ہے اور وہ بھارت کے کسی غیر قانونی اور اوچھے ہتھکنڈے کو کامیاب نہ ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی حکومت د±نیا کے ہر فورم پر نریندر مودی کی ہندو انتہا پسند فاشسٹ پالیسیوں کوبے نقاب کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سا ل 5 اگست کے بھارتی غیر قانونی اقدامات کے ایک سال مکمل ہونے پر پوری پاکستانی اور کشمیری عوام سراپا احتجاج ہے اور اپنے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے بھارتی غیر قانونی اقدامات کو پوری دنیا میں بے نقاب کیا ہے اور یہ عزم کیے ہوئے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے سورج کے طلوع ہونے تک د±نیا کے ہرفورم پر کشمیری عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔








