وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کی پشاور بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت

79
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کی پشاور بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپورنے پشاور میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے المناک واقعہ میں شہید و زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں سے گہرے دکھ و رنج کا اظہارکیا ہے۔

جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں امن کی فضا کو ڈی ریل کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں، سیکورٹی ادارے ملک کے طول و عرض میں دہشت گردوں کے خاتمہ کے لئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن نے اس وقت وار کیا ہے جب پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔