وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور سے راجہ نجابت حسین کی ملاقات ،

83
APP82-03 ISLAMABAD: December 03 - Founder Chairman of Jammu Kashmir Self-Determination Movement International, Raja Najabat Hussain, call on Federal Minister for Kashmir Affairs and Gilgit-Baltistan, Ali Amin Khan Gandapur. APP

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور سے جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے مرکزی چیئرمین راجہ نجابت حسین نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی اور بدترین انسانی حقوق کی پامالی سے متعلق بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے بدترین مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ ا