وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام کا کوئلہ کی کان کے حادثہ پر اظہار تعزیت

119
Engineer Amir Muqam
Engineer Amir Muqam

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر ،گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے سنجدگی کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ پوری قوم کے لیے انتہائی دلخراش ہے، خاص طور پر ان خاندانوں کے لیے جن کے پیارے اس حاد ثہ کی زد میں آئے۔انہوں نے متاثرہ کان کنوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر متعلقہ حکام کو ریسکیو آپریشن کو فوری مکمل کرنے اور مزدوروں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مزدوروں کی جانیں بچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مائننگ کے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔انہوں نے کہا ہم اس کڑے وقت میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں ،مزدوروں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔