22.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے راجہ مشتاق احمد منہاس کی ملاقات

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے راجہ مشتاق احمد منہاس کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام سے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اطلاعات و مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر راجہ مشتاق احمد منہاس نے ملاقات کی۔یہاں جاری بیان کے مطابق راجہ مشتاق احمد منہاس نے وفاقی وزیر کو ان کے فرزند نیاز امیرمقام کے سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن ضلع مالاکنڈ، مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار فرحان اعظم سمیت دیگر لیگی رہنما و کارکن بھی موجود تھے۔ملاقات میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں