22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںوفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ گلگت...

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ گلگت بلتستان کے وفد کی ملاقات

- Advertisement -

گلگت ۔27اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا، انجینئر امیر مقام سے سابق وزیراعلیٰ و صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی رہائشگاہ پر مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ گلگت بلتستان کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں ثروت صباء (صوبائی جنرل سیکرٹری ویمن ونگ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان)، آمنہ علی (سینئر نائب صدر جی۔بی ویمن ونگ)، بشریٰ پیر زادہ (ڈویژنل صدر گلگت ڈویژن) اور (ایمان انصار سوشل میڈیا ایکٹوسٹ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان) شامل تھیں۔

ملاقات کے دوران وفد نے گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال، خطے میں خواتین کے سیاسی کردار اور پارٹی کی عوامی سطح پر مزید مضبوط بنانے کے لیے حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے وفاقی وزیر کو جی بی کے عوام، خاص طور پر خواتین کو درپیش مسائل بارے بھی آگاہ کیا۔ انجینئر امیر مقام نے گلگت بلتستان میں مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی کوششوں اور عزم کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق پارٹی کو گراس روٹ لیول پر مزید مضبوط کیا جائے گا۔ انہوں نے سیاسی عمل میں خواتین کی بھرپور شرکت کی اہمیت پر زور دیا اور خواتین کو ہر سطح پر بااختیار بنانے کے پارٹی عزم کو دہرایا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں