وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کے مرکزی چیف آرگنائزر راجہ ثاقب مجید کی ملاقات

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سے مسلم کانفرنس آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی چیف آرگنائزر راجہ ثاقب مجید نے وزارتِ میں ملاقات کی۔بدھ کو وزارت امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران راجہ ثاقب مجید نے وفاقی وزیر کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ …

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سے مسلم کانفرنس آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی چیف آرگنائزر راجہ ثاقب مجید نے وزارتِ میں ملاقات کی۔بدھ کو وزارت امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران راجہ ثاقب مجید نے وفاقی وزیر کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اورسیاسی صورتِ حال کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔ملاقات کے دوران چیئرمین رابطہ بورڈ مسلم لیگ نون آزاد کشمیر سردار طارق بھی موجود تھے۔