اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سے کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ بدھ کو یہاں جاری بیان کے مطابق وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی نکتہ ہے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں …
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید کی قیادت میں وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سے کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ بدھ کو یہاں جاری بیان کے مطابق وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی نکتہ ہے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دلانے کے لیے حکومت پاکستان ہر سطح پر موثر سفارتی اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور آبادی کے تناسب کو بدلنے کی کوششوں کا نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تقریباً 8 دہائیوں سے بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام نے بے پناہ مصائب اور ظلم و جبر کا سامنا کیا ہے، ہم ان کے ناقابل تسخیر حوصلے، ہمت اور استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں، آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کیلئے ان کا عزم آج بھی غیر متزلزل ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کا انحصار جموں و کشمیر کے تنازع کےمنصفانہ اور دیرپا حل پر ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، یورپی فورمز پر موثر آواز بلند کرنے اور رابطوں کو مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سیکرٹری امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران ظفر حسن بھی موجود تھے۔







