وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے عمرہ کی سعادت حاصل کی، ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

مکہ مکرمہ (سعودی عرب)۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔اتوار کو وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے خانہ کعبہ کا طواف کیا، نوافل ادا کیے اور صفا و مروہ کے درمیان سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق …

مکہ مکرمہ (سعودی عرب)۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔اتوار کو وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے خانہ کعبہ کا طواف کیا، نوافل ادا کیے اور صفا و مروہ کے درمیان سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق سعی مکمل کی۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اس بابرکت موقع پر ملک و ملت کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کیں اور نوافل ادا کیے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، اتحاد اور ترقی کی راہوں پر ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔

 

مزید خبریں