اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت گزشتہ روز ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی کے بجٹ کا جائزہ،انتظامی اُمور،پائیدار ترقی کے لیے حکمت عملی اور وسائل کے مؤثر استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہاں جاری بیان کے مطابق یہ اجلاس وزارت میں منعقد ہواجس میں سیکرٹری امور کشمیر ظفر …
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت اجلاس، جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی کے بجٹ کا جائزہ،انتظامی اُمور،پائیدار ترقی کے لیے حکمت عملی اور وسائل کے مؤثر استعمال پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت گزشتہ روز ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی کے بجٹ کا جائزہ،انتظامی اُمور،پائیدار ترقی کے لیے حکمت عملی اور وسائل کے مؤثر استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہاں جاری بیان کے مطابق یہ اجلاس وزارت میں منعقد ہواجس میں سیکرٹری امور کشمیر ظفر حسن،ایڈیشنل سیکرٹری کامران رحمان خان، جوائنٹ سیکرٹری، اسٹیٹ پراپرٹی کے ایڈمنسٹریٹر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران سینئر حکام نے وفاقی وزیر کو موجودہ بجٹ، مالیاتی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔








