24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی شانگلہ میں سیلاب سے متاثرہ بچے...

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی شانگلہ میں سیلاب سے متاثرہ بچے کی عیادت، بچے کو ہسپتال منتقل کرکے مکمل طبی معائنہ کرانے کی ہدایت

- Advertisement -

شانگلہ۔ 25 اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے شانگلہ میں ایک سیلاب زدہ خاندان سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت و افسوس کا اظہار کیا۔ دورے کے دوران وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے زخمی بیمار بچے کی عیادت کی جو مذکورہ متاثرہ خاندان سے تعلق رکھتا تھا۔ انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے فوری طور پر اپنے عملے کو ہدایت دی کہ بچے کو ہسپتال منتقل کرکے اس کا مکمل طبی معائنہ کرایا جائے۔

وفاقی وزیر نے ذاتی حیثیت میں بچے کو مالی امداد بھی فراہم کی۔وفاقی وزیر نے حالیہ سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے ایصالِ ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی اور اس انسانی المیے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جس نے کئی خاندانوں کو متاثر اور بے گھر کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اس موقع پر کہا کہ یہ صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہمارا انسانی اور اخلاقی فریضہ ہے، ہر جان قیمتی ہے اور ہمیں دکھ و مصیبت کی گھڑی میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں