پشاور۔ 28 نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) انجینئر امیر مقام نے نوشہرہ میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی، عبدالحق اور لیاقت علی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کےلیے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے اپنے …
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی نوشہرہ میں وزیراعظم کے کوآرڈینٹر اختیار ولی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

مزید خبریں
پشاور۔ 28 نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) انجینئر امیر مقام نے نوشہرہ میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی، عبدالحق اور لیاقت علی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کےلیے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کا بچھڑ جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔








