اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کو یکساں تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لئے ملک کے ہر شہرمیں خصوصی کالج ہونا چاہیے، یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے احسن طریقے سے انجام دیا جا سکتا ہے، معاشرے میں قیام امن کے لیے پولیس کا کردار نہایت اہم ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خصوصی …
وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا ”خصوصی افراد میں چھپی صلاحیتوں کا اظہار“ کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کو یکساں تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لئے ملک کے ہر شہرمیں خصوصی کالج ہونا چاہیے، یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے احسن طریقے سے انجام دیا جا سکتا ہے، معاشرے میں قیام امن کے لیے پولیس کا کردار نہایت اہم ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خصوصی افراد کو ملک کا مفید شہری بنانے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں ”خصوصی افراد میں چھپی صلاحیتوں کا اظہار“ کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاکہ خصوصی افراد کا معیار زندگی بہتر بنانا انہیں یکساں مواقع فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کی پہلے اجلاس میں خصوصی ہدایت کی کہ اسلام آباد کے تمام اداروں کی عمارتوں میں خصوصی افراد کے آنے جانے کے لیے اقدامات کیے جائیں جس وازرت انسانی حقوق نے تمام اداروں کو اس بات کا پابند کیا کہ وہ خصوصی افراد کے لیے رپیمس اور سہولیات فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کاحصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور ہم چاہتے ہیں ملک کی تمام یونیورسٹیوں میں خصوصی افراد کے لیے نشستیں مختص کی جائیں، اس کے علاوہ ملک کے ہر شہر میں خصوصی کالج بنائے جائیں جس کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے پایا تکمیل تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن کی ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ معذور بچوں کی تعلیم و تربیت اور بحالی کے لئے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن گراں قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشرے کے تمام افراد کو اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے تا کہ یہ افراد آزادانہ طور پر اپنی تعلیم و تربیت، روزگار اور اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں اور اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک و ملت کی خدمت کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ نے ہمیشہ خصوصی افراد کے حقوق کو ترجیح دی ہے جس کا منہ ثبوت خصوصی افراد کو خصوصی شناختی کارڈ کا اجرائ، سرکاری محکموں میں ملازمتوں کے لئے 2 فیصد مخصوص کوٹے پر سختی سے عمل،خصوصی تعلیمی اداروں کا قیام، قومی پالیسی برائے خصوصی افراد، خصوصی افراد کے لئے مراعات کی فراہمی کے علاوہ دیگر اقدامات شامل ہیں۔ اس موقع پر پاکستان میں یورپی یونین کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن مس این مارشل نے کہاکہ کوئی بھی معاشرہ خصوصی افراد کو یکساں موقع فراہم کئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا، خصوصی افراد میں تمام صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں، صرف انہیں مناسب پلیٹ فارم اور توجہ ضرورت ہوتی ہے۔ اس موقع پر مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم خصوصی بچوں نے خاکے، ٹیبلو، قوالیاں اور ملی نغمے بھی پیش کیے۔








