اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے یورپی یونین کے انسانی حقوق کے نمائندہ سے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وزیر انسانی حقوق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 43ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ وفاقی وزیر نے یورپی یونین …
وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی یورپی یونین کے انسانی حقوق کے نمائندہ سے ملاقات ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے یورپی یونین کے انسانی حقوق کے نمائندہ سے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وزیر انسانی حقوق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 43ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ وفاقی وزیر نے یورپی یونین کے انسانی حقوق کے خصوصی نمائندہ سے ملاقات میں بھارت میں مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے یورپی یونین میں اسلامو فوبیا سے متعلق خدشات سے بھی آگاہ کیا۔








