وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کا یوم پاکستان کے موقع پر پیغام

62

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ 23 مارچ کے دن ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کو ایک مثالی ملک بنائیں گے، آج کے دن نظریہ پاکستان کا باقاعدہ طور پر سنگ بنیاد رکھا گیا۔ منگل کو یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر انسداد منشیات نے کہا کہ وہ یوم پاکستان کے موقع پر میں قائداعظم محمد علی جناح اور تمام ان قائدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جو پاکستان کے قیام کے سفر کا حصہ تھے

وفاقی وزیر نے اپنے پیغام میں قوم سے اپیل کی کہ وہ وبائی مرض کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے احتیاطی اقدامات کو بروئے کار لائے اور اپنے گھروں میں مقیم رہتے ہوئے بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے گھروں میں موجود 60 سال سے زائد عمر کے افراد کوکورونا ویکسین لگوائیں۔ وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی سلامتی اور ترقی کے لئے ہر ممکن کوششوں سمیت منشیات سے پاک معاشرہ تشکیل دے کر آنے والی نسلوں کا مستقبل روشن و محفوظ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں ہی ہماری ترقی ہے۔