اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے سی فیئررز کے مسائل بارے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کو خط لکھا ہے۔ وزارت بحری امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ سی فیئررز بحری جہازوں پر اہم ترین افرادی قوت ہیں، لمبے عرصے سے جہازوں پر سی فیئررز کی صحت ہماری بنیادی …
وفاقی وزیر بحری امورکا سی فیئررز کے مسائل بابت انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کو خط
اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے سی فیئررز کے مسائل بارے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کو خط لکھا ہے۔ وزارت بحری امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ سی فیئررز بحری جہازوں پر اہم ترین افرادی قوت ہیں، لمبے عرصے سے جہازوں پر سی فیئررز کی صحت ہماری بنیادی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کورونا کی وباءاور کنٹریکٹ سے زائد مدت ڈیوٹی سی فیئررز کی نفسیاتی اور جسمانی صحت کیلئے مضر ثابت ہو رہے ہیں، سی فیئررز کا اپنے پیاروں کے پاس جانا انکی صحت اور محفوظ آپریشنز کیلئے نہایت ضروری ہے۔ سی فیئررز کو اپنے خاندانوں کے پاس پہنچانے کیلئے فلائٹ آپریشن سے پابندیاں ہٹائی جانی چاہئیں۔ خط میں مزید لکھا ہے کہ پاکستانی حکومت نے فلائٹ آپریشنز سے پابندی ہٹا دی ہے۔ آئی ایم او ممبر ممالک سے بھی گزارش ہے کہ ترجیحی بنیادوں پر پابندیاں ہٹائی جائیں تاکہ کریو میں تبدیلی اور سی فیئررز کو سفر میں سہولت فراہم کی جا سکے ۔









