اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے وزارت بحری امور میں مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹ کر مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ کرسمس دنیا بھر میں محبت، برداشت اور خیرخواہی کو فروغ دینے کا موقع ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو آئینی طور پر مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود …
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا مسیحی برادری سے اظہارِ یکجہتی، کرسمس کیک کاٹا

مزید خبریں
اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے وزارت بحری امور میں مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹ کر مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ کرسمس دنیا بھر میں محبت، برداشت اور خیرخواہی کو فروغ دینے کا موقع ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو آئینی طور پر مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریکِ پاکستان میں اقلیتوں کی قربانیاں اور کردار تاریخ کا روشن باب ہیں، تعلیم، صحت اور سماجی ترقی میں مسیحی برادری کی خدمات مثالی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پْرعزم ہے۔







