وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی کی زیرِ صدارت کراچی پورٹ پورٹ ٹرسٹ میں بے ضابطگیوں سے متعلق اجلاس

73

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی کی زیرِ صدارت کراچی پورٹ پورٹ ٹرسٹ میں بے ضابطگیوں سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاء،سیکرٹری وزارت بحری امور رضوان احمد، چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ نادر ممتاز وڑائچ، کراچی پورٹ کے ڈی جی ایڈمن بریگیڈیئر طارق بشیر.ایڈیشنل ڈی جی ساؤتھ سلطان خواجہ اور ڈائریکٹرایف آئ اے عامر فاروقی نے بھی شرکت کی۔وفاقی وزیر نے ماضی میں کراچی پورٹ میں ہونے والی ضابطگیوں سے متعلق ڈی جی ایف آئ اے کو آگاہ کیا جس سے ملکی معشیت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے اس بات اعادہ کیا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویز ن احتساب سب کاپر عمل پیرا ہوتے ہوئے وزارت اوراس کے ماتحت اداروں میں گھسے ہوئے کرپٹ عناصر کا تعاقب جاری رہے گا۔اجلاس کے دوران ڈی جی ایف آئ اے نے وفاقی وزیر کو یقین دلایا کہ کرپشن کو روکنے اور کرپٹ عناصر کی سرکوبی کے لئے ایف آئی اے مکمل تعاون کرے گی۔