اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور سیّد علی حیدر زیدی سے متحدہ عرب امارات کے وفد نے ملاقات کی جس میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ بھی شریک تھے۔ وزارت بحری امور کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کرنے والے وفد میں سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈی پی ورلڈ محمد المعلم اور وائس …
وفاقی وزیر بحری امور سیّد علی حیدر زیدی سے متحدہ عرب امارات کے وفد کی ملاقات سرمایہ کاری اور بندرگاہوں سے متعلق باہمی تعاون کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور سیّد علی حیدر زیدی سے متحدہ عرب امارات کے وفد نے ملاقات کی جس میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ بھی شریک تھے۔ وزارت بحری امور کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کرنے والے وفد میں سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈی پی ورلڈ محمد المعلم اور وائس پریزیڈنٹ گورنمنٹ افیئرز عمر المحیری شریک تھے۔ سیکرٹری میری ٹائم افیئرز رضوان احمد اور چیئرمین پورٹ قاسم نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ ملاقات میں دبئی کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر تفصیلی گفتگوکی گئی جس میں پاکستانی بندرگاہوں کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت شامل تھی، بندرگاہوں سے متعلق باہمی تعاون کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفد کا کہنا تھا کہ دبئی کی قیادت پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔








