وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کا چنیوٹ میں اپنی رہائش گاہ پر افطار ڈنر کا اہتمام

84
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کا چنیوٹ میں اپنی رہائش گاہ پر افطار ڈنر کا اہتمام

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے اپنی چنیوٹ کی رہائش گاہ پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر ان کے حلقہ سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ حسب روایت ڈیرہ قیصر احمد شیخ چنیوٹ میں رمضان المبارک کے دوران روازنہ وسیع افطاری کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں سینکڑوں کی تعداد میں روز دار افطار ڈنر میں شرکت کرتے ہیں۔

اس موقع پر مہمانوں کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ روحانی و برکتوں سے بھرپور اس اجتماع میں روزہ داروں نے رمضان کی برکتوں سے فیض یاب ہوتے ہوئے ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔