اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے ارشد ندیم اور پوری قوم کو اولمپکس میں گولڈ میڈل کی جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم اور پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے،ہمیں پاکستان کے ان باہمت نوجوانوں پر فخر ہے،ارشد ندیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔