وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کایو مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ ہیڈکوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بدھ کو یو مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ سی ای او یو بینک کبیر نقوی نے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی کو یو بینک ہیڈکوارٹرز آمد پر خوش آمدید کہا اور وفاقی وزیر کو یو بینک کے آپریٹنگ انفراسٹرکچر اور مستقبل کے ٹارگٹس کے بارے میں …

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بدھ کو یو مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ سی ای او یو بینک کبیر نقوی نے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی کو یو بینک ہیڈکوارٹرز آمد پر خوش آمدید کہا اور وفاقی وزیر کو یو بینک کے آپریٹنگ انفراسٹرکچر اور مستقبل کے ٹارگٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔ سی ای او نے بتایا کہ یو بینک کی مختلف شہروں اور ملک کے دوردراز علاقوں میں 200 سے زائد برانچیں ہیں جو وسیع رینج کے مائیکرو فنانس قرضے، ڈیپوزٹ پراڈکٹس اور برانچ لیس بینکنگ سلوشن آفر کرتی ہیں۔ سی ای او نے بتایا کہ یو بینک نے ڈیجیٹل بینک بننے کےلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے یو بینک کے اچھے اقدامات پر بینک کی مینجمنٹ کو سراہا۔ بعد ازاں وفاقی وزیر نے بینک کے مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کیا۔ وفاقی وزیر کے ہمراہ وزارت آئی ٹی کے سینئر آفیسرز بھی تھے۔

مزید خبریں