اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سیّد امین الحق نے پیر کو نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ایم ڈی بریگیڈیئر (ر) وقار راشد خان نے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی کو این ٹی سی ہیڈکوارٹرز آمد پر خوش آمدید کہا اور وفاقی وزیر کو این ٹی سی کی کارکردگی اور اس کے منصوبوں پر …
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سیّد امین الحق کا نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، وفاقی وزیر کو این ٹی سی کی کارکردگی اور اس کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سیّد امین الحق نے پیر کو نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ایم ڈی بریگیڈیئر (ر) وقار راشد خان نے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی کو این ٹی سی ہیڈکوارٹرز آمد پر خوش آمدید کہا اور وفاقی وزیر کو این ٹی سی کی کارکردگی اور اس کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سیّد امین الحق نے این ٹی سی حکام کو منصوبوں کی بروقت تکمیل اور ریکارڈ ریونیو پر مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے کہاکہ این ٹی سی کا گذشتہ مالی سال میں 578 ملین روپے کا منافع ادارے کی کارکردگی کا ثبوت ہے، این ٹی سی کی کارکردگی پر غیر جانبدار سروے کرایا جائے گا تاکہ خامیوں اور خوبیوں کا تناسب معلوم ہوسکے۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے کہا سرکاری اداروں کو کمیونیکیشن کی بہتر سہولیات کی فراہمی لائق تحسین ہے۔ انہوں نے ہیکرز کے حملے سے بچاو¿ کیلئے ادارے کے بروقت اقدامات پر عملے کی کارکردگی کو بھی سراہا، سرکاری اور دفاعی اداروں کو سائبر حملوں سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام ٹیکنالوجی بروِئے کار لائی جائے۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے کہا دفاعی و حکومتی اداروں کو سائبر حملوں سے تحفظ کیلئے کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں،ٹیکنالوجی کی اس جنگ میں کامیابی کیلئے مسلسل محنت اور خود کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے کہاکہ این ٹی سی دو صوبوں کی طرح خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی سہولیات کا دائرہ کار بڑھائے، کراچی سے گوادر تک فائبر آپٹک کی راہ میں حائل مشکلات کو فوری دور کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے کہاکہ وزارت آئی ٹی پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کیلئے تیزی سے کام کررہی ہے۔ انہوں کہا کہ وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل وزارت آئی ٹی کی بہتر کارکردگی سے مشروط ہے، ای گورننس, گلگت بلتستان و کشمیر میں کمیونیکیشن کی بہتری کے منصوبے جلد مکمل ہوجائیں گے۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے این ٹی سی کے مختلف شعبوں اور نیشنل ڈیٹا سنٹر کا دورہ بھی کیا۔








