اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کے کنٹریکٹ ایوارڈ سے پاک چین دوستانہ تعلقات کا نیا باب شروع ہوگیا، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق آبی وسائل کو محفوظ کریں گے، اس پراجیکٹ سے 4500 میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی، منصوبے سے 6.1 ملین ایکڑ فٹ پانی کا ذخیرہ ہوگا جس سے تربیلا …
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا دیامر بھاشا ڈیم کے کنٹریکٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کے کنٹریکٹ ایوارڈ سے پاک چین دوستانہ تعلقات کا نیا باب شروع ہوگیا، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق آبی وسائل کو محفوظ کریں گے، اس پراجیکٹ سے 4500 میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی، منصوبے سے 6.1 ملین ایکڑ فٹ پانی کا ذخیرہ ہوگا جس سے تربیلا ڈیم کی لائف میں 35 سال اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیامر بھاشا ڈیم کے کنٹریکٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ آج کا دن ملکی تاریخی کا بڑا دن ہے کیونکہ پانچ دہائیوں بعد اتنا بڑا منصوبہ شروع ہوا، چینی سفیر، سیکرٹری آبی وسائل، چیئرمین واپڈا، انجینئر ان چیف اور ڈی جی ایف ڈبلیو او کی کاوشوں کا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے پاک چین دوستانہ تعلقات کا نیا باب شروع ہوگیا، وزارت آبی وسائل اور واپڈا کی کاوشوں سے آج ہم یہاں تک پہنچے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق آبی وسائل کو محفوظ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ سے 4500 میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی، منصوبے سے 6.1 ملین ایکڑ فٹ پانی کا ذخیرہ ہوگا جس سے نہ صرف تربیلا ڈیم کی لائف میں 35 سال اضافہ ہوگا بلکہ ڈاو¿ن اسٹریم کے منصوبوں پر بھی فائدہ ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم سے 1.2 ملین ایکڑ زمین آباد ہوگی، امید ہے کہ ہم وقت سے پہلے دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے میری ٹیم پر فخر ہے، اس قومی مفاد کے پراجیکٹ میں ہمارے اسٹاف کی بھی اتنی محنت ہے جتنی ہماری، پاکستان کی ترقی کے لئے آبی وسائل کے منصوبوں کی تکمیل جلد یقینی بنائیں گے۔







