
لاہور۔2 دسمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وطن عزیز کو درست سمت میں لے کر جا رہے ہیں،ابتداء میں کڑوی گولی کھانا پڑے گی تاہم آنے والے دنوں میں حالات بہتر ہوجائیں گے، حکومت نے ملک کو نہ صرف درست سمت پر گامزن کردیا ہے بلکہ پہلے 100دنوں میں دہائیوں سے حل طلب مسائل میں سے کئی حل کرلئے گئے ہیں، وہ ڈیفنس رایا گولف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں پہلی چیئرمین واپڈا گالف ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔