گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمام خاں کی ملاقات ،

لاہور۔2 دسمبر(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے یہاں گورنر ہائوس لاہور میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمام خاں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی فلاح و بہبود کے لئے شروع کئے گئے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تمام تر وسائل کو یقینی …

لاہور۔2 دسمبر(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے یہاں گورنر ہائوس لاہور میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمام خاں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی فلاح و بہبود کے لئے شروع کئے گئے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تمام تر وسائل کو یقینی بنارہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت عوام سے کئے گئے ہر وعدے کو پورا کرے گی۔اُنہوں نے کہا کہ ماضی میں 30سال تک حکومت کرنے والوں نے کبھی بھی اپنے آپ کو عوام کے سامنے پیش نہیں کیا۔