اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے بنگلہ دیش کے سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں ان کی بنگلہ دیش کے سفیر محمد اقبال حسین خان سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے بنگلہ دیش میں اقتدار کی پرامن اور جمہوری منتقلی پر نیک خواہشات کا …
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو کا بنگلہ دیش کے سفارتخانے کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے بنگلہ دیش کے سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں ان کی بنگلہ دیش کے سفیر محمد اقبال حسین خان سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے بنگلہ دیش میں اقتدار کی پرامن اور جمہوری منتقلی پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ مشترکہ ایمان اور تاریخ پر مبنی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون آنے والے وقت میں دیگر ممالک کے لیے بھی مثال بنے گا۔میاں محمد معین وٹو نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات تاریخی بنیادوں پر قائم ہیں اور مختلف شعبوں خصوصاً تجارت، تعاون اور تعلیم کے میدان میں روابط بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان عوامی اور سفارتی سطح پر روابط کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اس موقع پر بنگلہ دیش کے سفیر محمد اقبال حسین خان نے کہا کہ بنگلہ دیش کے عوام جمہوریت اور شفافیت کے حامی ہیں اور ملک مختلف اصلاحات کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے بے شمار امکانات موجود ہیں۔








