وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کا معروف ڈھول نواز پپو سائیں کے انتقال پر اظہار افسوس

132
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے معروف ڈھول نواز پپو سائیں کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں پپو سائیں کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی کہ خدا غریق رحمت کرے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب پہلی بار شاہ جمال میں پپو سائیں کا ڈھول سنا تو مجھے سمجھ آئی کہ پرانے زمانے میں فوجیں ایک دوسرے کے سامنے آتیں تو ڈھول اور ڈھول بجانے والوں کا کیوں اور کتنا اہم کردار تھا۔ اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے پپو سائیں کے ڈھول بجاتے ہوئے ویڈیو کا لنک بھی شیئر کیا اور ان کیلئے دعائوں کی درخواست کی