کورونا وائرس کی وباکے خلاف شاندار حکمت عملی کی بدولت آج ہمارے حالات دیگر دنیا کے مقابلے میں بہت بہتر ہیں، سیاسی مخالفین کا کام جھوٹ اور مایوسی پھیلانا ہے، چوہدری فواد حسین

کرتارپور راہداری نے 75 سال سے بچھڑے دو بھائیوں کو ملا دیا، آج یہ تلخیوں بھری سرحد پر امن، سلامتی، محبت اور عقیدت کا نشان ہے، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی کورونا وائرس کی وبا کے خلاف شاندار حکمت عملی کو پوری دنیا نے سراہا، اسی حکمت عملی کی بدولت آج ہمارے حالات دنیا کے مقابلے میں کہیں بہتر ہیں، سیاسی مخالفین کا کام مایوسی اور جھوٹ پھیلانا ہے،

تحریک انصاف کے کارکنان حقائق بیان کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کسی علیحدہ سیارے پر نہیں ہے ، حقیقت یہ ہے کہ آج پاکستان کی انڈسٹری بحال ہو چکی ہے، کنسٹرکشن سیکٹر پوری طرح فعال ہے، زرعی معیشت خوشحال ہے اور آئی ٹی ایکسپورٹس میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مزدور، کسان اور انڈسٹری تمام کی آمدنیوں میں اضافہ ہوا ہے اور انشاللہ چھ سے آٹھ ماہ میں عالمی قیمتیں بھی نارمل ہونا شروع ہو جائیں گی