وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینئر امیر مقام کا شہداء جموں کو خراج عقیدت

127
حکومت نے متوازن بجٹ دیا ، معاشی اورسفارتی سطح پر کامیابیاں حاصل کی ہیں ، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نےشہداء جموں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء جموں نے پاکستان کی محبت میں جو قربانی دی ہے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

بدھ کو یوم شہدائے جموں و کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیریوں نے پاکستان کی محبت میں انمٹ قربانیاں دی ہیں،تحریک آزادی میں شہدا جموں کا اہم مقام ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ بھارتی فوج نے ڈوگرہ فوج اور آر ایس ایس کے ساتھمل کر 3 لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا،شہداء جموں نے پاکستان کی محبت میں جو قربانی دی وہ رہتی دنیا تک یاد رہے گی۔انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ شہداء کشمیر کا لہو رنگ لائے گا،کشمیریوں کو بھارت سے آزادی ملے گی ۔