اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے یو این ویمن کی ریجنل ڈائریکٹر کرسٹین عرب نے یو این ویمن کے کنٹری نمائندہ جمشید قاضی کے ہمراہ بدھ کو یہاں وزارت انسانی کے دفتر میں ملاقات کی ۔ملاقات میں پاکستان میں خواتین کے بااختیاری اور صنفی مساوات کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت سے جاری پریس ریلیز کے …
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سےریجنل ڈائریکٹر یو این ویمن کی ملاقات، خواتین کو بااختیار بنانے ، صنفی مساوات کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے یو این ویمن کی ریجنل ڈائریکٹر کرسٹین عرب نے یو این ویمن کے کنٹری نمائندہ جمشید قاضی کے ہمراہ بدھ کو یہاں وزارت انسانی کے دفتر میں ملاقات کی ۔ملاقات میں پاکستان میں خواتین کے بااختیاری اور صنفی مساوات کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومتِ پاکستان خواتین کے حقوق کو مضبوط بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، آئین، قوانین اور مختلف پالیسیوں کے ذریعے خواتین کی قومی زندگی میں مکمل شراکت کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور انہیں تشدد، امتیاز اور معاشی محرومی سے محفوظ رکھنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے وزارت انسانی حقوق ، قومی کمیشن برائے وقار نسواں(این سی ایس ڈبلیو)، قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این سی ایچ آر)، فلاحی مراکز اور ہیلپ لائن 1099 کے کردار پر بھی روشنی ڈالی جو خواتین کے حقوق کے تحفظ اور قانونی، سماجی و مالی مدد فراہم کر رہے ہیں۔کرسٹین عرب نے پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا جن میں بچپن کی شادی کے خلاف قوانین، صنفی پالیسیوں کا نفاذ، صنف کی بنیاد تشدد کے خلاف ٹیکنالوجی کے استعمال اور قومی جینڈر ڈیٹا پورٹل شامل ہیں۔
ملاقات میں خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کی قومی پالیسی اور مردوں و لڑکوں کو صنفی تشدد کی روک تھام میں شامل کرنے کی حکمت عملی پر بھی بات ہوئی۔کرسٹین عرب نے پاکستان کے خواتین سے متعلق قوانین اور بین الاقوامی ذمہ داریوں میں فعال کردار کو سراہا اور حکومت کی خواتین کے حقوق کو فروغ دینے میں قیادت کی تعریف کی۔دونوں اطراف نے مالی بااختیاری، قانونی تحفظ اور سماجی شراکت جیسے اہم مسائل پر تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
وفاقی وزیر نے یقین دلایا کہ حکومت یو این ویمن اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر صنفی مساوات کی سمت تیز رفتار اقدامات جاری رکھے گی۔ کرسٹین عرب نے بین الاقوامی برادری کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور پاکستان کی اس کاوش کو سراہا کہ وہ ایک ایسا معاشرہ بنانا چاہتا ہے جہاں خواتین اپنی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔








