وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا ایوان بالا میں سوالات کا جواب

67
اسلام تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے، وفاقی وزیر انسانی حقوق کا بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب
اسلام تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے، وفاقی وزیر انسانی حقوق کا بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستانی قیدی شاکر اللہ کی بھارتی جیل میں ہلاکت کے معاملے پر حکومت خاموش نہیں ہے، یو این سیکورٹی کونسل سمیت متعلقہ فورمز پر مشاورت کے بعد یہ معاملہ اٹھائیں گے، کلبھوشن کے معاملے پر سابق حکومت نے ڈوزیئر کیوں نہیں بھیجا۔ پیر کو ایوان بالا میں ارکان کی طرف سے اٹھائے گئے معاملے پر جواب دیتے ہوئے وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ شاکر اللہ کے قتل کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں، اس پر کون سے قوانین لاگو ہوتے ہیں، بھارتی جیل کی انتظامیہ اور حکومت اس واقعے کی ذمہ دار ہے، یہ بین الاقوامی جرم ہے، حکومت اس معاملے پر خاموش نہیں ہے، کلبھوشن کے کیس میں اس وقت حکومت نے ڈوزیئر نہیں بھیجا، پتہ نہیں سابق حکومت کیوں ”را“ کے ملوث ہونے پر ”ڈوزیئر“ نہیں بھیجتی رہی، ہم نے آئی سی جے میں سارا کیس پیش کیا ہے جب کلبھوشن کو گرفتار کیا گیا تب ہمیں دنیا کے سامنے یہ معاملہ اٹھانا چاہیے تھا، سابق دور کی کوتاہیوں کو درست کرنا ضروری ہے، ہم اس حوالے سے کام کر رہے ہیں۔ شیریں مزاری نے کہا کہ یو این سیکورٹی کونسل میں بھی یہ معاملہ اٹھائیں گے، بھارتی حکومت کے خلاف بھی کیس درج کرنا چاہیے، ایک دو دن دیں، حکومت مشاورت کے بعد کارروائی کرے گی۔