ترکی میں پاکستان کے سفیر کاانقرہ میں انسٹی ٹیوٹ اسٹرییجک تھنکنگ کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد سجاد قاضی نے کشمیر کے ایشو کے حل پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اس کو حل کرنے سے جنوبی ایشاءمیں دیر پاامن قائم ہوگا۔پیر کوجاری بیان کے مطابق انہوں نے یہ بات انقرہ میں انسٹی ٹیوٹ اسٹرییجک تھنکنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے عالمی برادری کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ پر …

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد سجاد قاضی نے کشمیر کے ایشو کے حل پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اس کو حل کرنے سے جنوبی ایشاءمیں دیر پاامن قائم ہوگا۔پیر کوجاری بیان کے مطابق انہوں نے یہ بات انقرہ میں انسٹی ٹیوٹ اسٹرییجک تھنکنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے عالمی برادری کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیر کے عوام کو سلامتی کونسل کے قراردادوں کے مطابق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار اداکریں۔انہوں نے عالمی برادری سے کہاکہ جموں وکشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سلسلے کو بندکروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشاءمیں کشیدگی کے خاتمہ کیلئے مذاکرات ہی واحد حل ہیں، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان امن کا پیغام دے رہے ہیں جبکہ بھارت کی طرف سے غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیاگیاہے۔ تقریب میں مقامی سفارتکاروں، تھنک ٹینکس کے ارکان اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Leave a Reply