وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے انٹرمیڈیٹ کے ڈائریکٹر جوناتھن پاول کی ملاقات

72
موجودہ حکومت نے انسانی حقوق کو اولین ترجیح دی ہے ، ڈاکٹر شیریں مزاری

اسلام آباد ۔ 15ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے انٹرمیڈیٹ کے ڈائریکٹر جوناتھن پاول سے ملاقات کی اور ان سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کے پاکستانی ماڈل پر بات چیت کی۔ جوناتھن پاول دنیا کے مختلف خطوں میں تنازعات اور بحرانوں کے حل سے متعلق امور میں کام کرتے ہیں۔ انہوں نے ماضی میں برطانیہ کے وزیراعظم ٹونی بلیئر کے ساتھ بھی کام کیا اور گڈ فرائیڈے ایگریمنٹ میں وہ شامل رہے۔