وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا ”پولیس ریفارمز اور صنفی بنیاد پر تشدد” کے عنوان سے سیمینار سے خطاب

65
اسلام تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے، وفاقی وزیر انسانی حقوق کا بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب
اسلام تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے، وفاقی وزیر انسانی حقوق کا بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پولیس کے نظام میں اصلاحات لانا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، پیشہ وارانہ پولیس ہی ملک میں قانون کی حکمرانی اور امن و امان کی بہتری میں بنیادی کردار ادا کر سکتی ہے۔ وہ منگل کو یہاں غیر سرکاری تنظیم پاکستان فورم برائے جمہوری پولیسنگ کے زیر اہتمام ”پولیس ریفارمز اور صنفی بنیاد پر تشدد” کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں۔ وفاقی وزیر نے پولیس اصلاحات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پولیس ریفارمز کرنا پی ٹی آئی حکومت کا اہم ایجنڈا ہے ، حکومت میرٹ پر مبنی نظام کے ذریعے پولیس کے ادارے کو غیر سیاسی کرنے کے عزم پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے حوالہ سے تمام صوبوں میں یکساں قوانین رائج نہیں، جامع پولیس اصلاحات اس طرح کے امتیازی نظام سے نمٹنے کیلئے ضروری ہیں۔