وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق ایمون گلمور کی ملاقات ، یورپی یونین کی اعانت سے جاری ترقیات منصوبوں پر تبادلہ خیال

101

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق ایمون گلمور نے پیر کو یہاں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

وزارت انسانی حقوق کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر انڈرولا کامینارا بھی اس ملاقات میں موجود تھیں۔ ملاقات میں پاکستان میں یورپی یونین کی اعانت سے جاری ترقی اور انسانی ہمدردی کے پرجیکٹس پر تفصیلی تبادلہِ خیال کیا۔

خاص طور پر پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ کا ای۔یو کا منصوبہ ’’حقوقِ پاکستان‘‘ جو اپنے اختتام کے قریب پہنچ چکا ہے بھی زیرِ بحث آیا۔