اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات محمد اعظم خان سواتی نے اسلام آباد میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے نشہ کے عادی افراد کے علاج معالجہ اور بحالی مرکز کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر کو سنٹر کے عملہ نے نشے کے عادی افراد کے علاج اور بحالی کے مقاصد، مرکز کے فنکشن اور سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر …
وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات محمد اعظم خان سواتی کا اے این ایف کے نشہ کے عادی افراد کے علاج معالجہ اور بحالی مرکز کا دورہ
اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات محمد اعظم خان سواتی نے اسلام آباد میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے نشہ کے عادی افراد کے علاج معالجہ اور بحالی مرکز کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر کو سنٹر کے عملہ نے نشے کے عادی افراد کے علاج اور بحالی کے مقاصد، مرکز کے فنکشن اور سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے بتایا گیا کہ اے این ایف بحالی مراکز میں نشہ کے عادی افراد کے علاج اور بحالی کے بہترین طریقوں کے ذریعے منشیات کی بنیادی روک تھام اور منشیات سے آزاد معاشرے کی کوشش کر رہی ہے۔ بریفنگ میں وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ ایم آر ٹی سی کے مقاصد میں منشیات کے عادی افراد کا علاج اور بحالی ہے تاکہ یہی لوگ معاشرے میں دوبارہ باعزت زندگی گزار سکے۔ ایم اے ٹی آر سی میں علاج سے صحت یاب ہونے والے افراد کو دوبارہ بحالی کیلئے پیشہ وارانہ تربیت بھی دے رہی ہے اور ان کو معاشرے میں خود انحصاری کا اہل بناتی ہے۔ وفاقی وزیر نے مرکز کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور منشیات کے عادی مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ وفاقی وزیر کو منشیات کے عادی مریضوں کی بحالی کے مختلف مراحل کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر محمد اعظم خان سواتی نے مرکز میں منشیات کے عادی مریضوں سے بات چیت کی اور مرکز کے عملے کی طرف سے دیئے جانے والے علاج اور سہولیات کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے ایم آر ٹی سی کے عملے کو کوششوں کوسراہا اور ہدایت کی کہ مرکز میں مریضوں کو بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کی جائے۔









