اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں قومی دولت لوٹنے والوں کے خلاف احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا‘ فوج کا کردار ملک کے لئے بڑا واضح ہے‘ پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینٹ کو بنانے میں کردار ادا کیا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے ہوتے ہوئے خصوصی عدالتوں کے قیام کی ضرورت نہیں، ماضی میں ایسے فیصلوں کو سراہا نہیں گیا، خود سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی ان پر اعتراض اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ جو چیز احتساب کی راہ میں رکاوٹ ہو اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔