
اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں ایگنائیٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 63واں اجلاس پیر کو یہاں وزارت کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ عامر عظیم باجوہ اور ایگنائیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف حسین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس نے ایگنا ئیٹ کے بورڈ آف ڈائر یکٹرز کے گذشتہ 62ویں اجلاس کی کارروائی کی منظوری دی۔بورڈ نے مالی سال 2018-19ء کیلئے کمیٹی کے آڈ یٹرز کے طور پر میسرز اے ایف فر گوسن کو مقر ر کئے جانے کی منظور ی دی۔ ایگنائیٹ کے سی ای او یوسف حسین نے اجلاس کو ایگنا ئیٹ کی کامیابیوں کے بارے میں بتایا اور لاہور ، پشاور ، کوئٹہ اور کراچی میں نیشنل انکیو بیشن سنٹرز کے بر وقت کامیاب افتتاح کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے ڈیجٹیل سکلز ٹریننگ پر وگرامز اور ایگنا ئیٹ کے مینٹر شپ پر و گرام وغیرہ کے بارے میں بھی شرکاء اجلاس کو آگاہ کیا۔