وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے گوادر پورٹ کا دورہ، گوادر پورٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

Federal Minister for Maritime Affairs Qaiser Ahmed Sheikh
Federal Minister for Maritime Affairs Qaiser Ahmed Sheikh

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے گوادر پورٹ کا دورہ کیا۔ وزارت بحری امور سے جاری بیان کے مطابق گوادر ایئر پورٹ پر چیئرمین گوادر پورٹ پسند خان بلیدی، چیئرمین چائنیز ہولڈنگ کمپنی یو بو نے وفاقی وزیر کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر چیئرمین گوادر پورٹ قیصر احمد شیخ کو گوادر پورٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر اتوار تک گوادر میں قیام کریں گے۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری بحری امور عمر ظفر بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ ہیں۔