وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کی نیوٹیک کی چیئرپرسن گُل مینا بلال احمد سے ملاقات

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ سے جمعہ کو نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کی چیئرپرسن گُل مینا بلال احمد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پودا کی سربراہ سمینہ نذیر اور معروف آرٹسٹ اسماء ضیا بھی موجود تھیں۔ملاقات میں خواتین کی معاشی شمولیت، ٹیکنیکل تربیت، سرمایہ کاری کے مواقع اور خواتین کی ملکیت والے کاروبار کی سہولت کاری کے حوالے …

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ سے جمعہ کو نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کی چیئرپرسن گُل مینا بلال احمد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پودا کی سربراہ سمینہ نذیر اور معروف آرٹسٹ اسماء ضیا بھی موجود تھیں۔ملاقات میں خواتین کی معاشی شمولیت، ٹیکنیکل تربیت، سرمایہ کاری کے مواقع اور خواتین کی ملکیت والے کاروبار کی سہولت کاری کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی معاشی ترقی پاکستان کی مجموعی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ لاتی ہے۔

خواتین کی ہنرمندی ہمارے معاشی ڈھانچے کا مضبوط ستون ہے، اور حکومت ان کے لیے زیادہ سازگار سرمایہ کاری ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔نیو ٹیک کی چیئرپرسن گُل مینا بلال احمد نے وفاقی وزیر کو خواتین کیلئے جاری مختلف ٹیکنیکل اور پروفیشنل ٹریننگ پروگرامز پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ’نیوٹیک ‘خواتین کو جدید مارکیٹ اسکلز فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ ملکی اور عالمی سرمایہ کاری کے مواقع سے بہتر فائدہ اٹھا سکیں۔اس موقع پر آرٹسٹ عصمہء ضیا نے اپنا ایک فن پارہ خیراتی مقاصد کے لیے پیش کیا، جسے وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے خرید لیا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ فن، ہنر اور سرمایہ کاری کو یکجا کرکے خواتین کیلئے نئے معاشی مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ حکومت خواتین کے کاروبار اور تخلیقی شعبوں کو بھرپور مدد فراہم کرے گی۔پوڈا کی سربراہ سمینہ نذیر نے خواتین کے سماجی و معاشی چیلنجز اور ان کے حل سے متعلق اہم تجاویز پیش کیں۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ خواتین کے کاروباری اقدامات، اسکل اپ گریڈیشن، اور سرمایہ کاری تک رسائی کو مزید آسان بنایا جائے گا۔

بورڈ آف انویسٹمنٹ نے عزم ظاہر کیا کہ وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی قیادت میں ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور خواتین کی معاشی شمولیت کو بڑھانے کیلئے کوششیں مزید تیز کی جائیں گی۔

مزید خبریں