اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے رکنِ قومی اسمبلی رانا محمد حیات اور سندر گرین خصوصی اقتصادی زون کی انتظامی ٹیم سے ملاقات کی۔ وفد میں عظیم افتخار، چیف ایگزیکٹو آفیسر، محمد عابد، منیجنگ ڈائریکٹر اور رانا فیصل حیات ڈائریکٹر شامل تھے۔ یہ ملاقات بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔وفد میں چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم افتخار ، منیجنگ ڈائریکٹرمحمد عابد …
وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کی سندر گرین خصوصی اقتصادی زون کے وفد سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے رکنِ قومی اسمبلی رانا محمد حیات اور سندر گرین خصوصی اقتصادی زون کی انتظامی ٹیم سے ملاقات کی۔ وفد میں عظیم افتخار، چیف ایگزیکٹو آفیسر، محمد عابد، منیجنگ ڈائریکٹر اور رانا فیصل حیات ڈائریکٹر شامل تھے۔ یہ ملاقات بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔وفد میں چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم افتخار ، منیجنگ ڈائریکٹرمحمد عابد اور ڈائریکٹر رانا فیصل حیات شامل تھے۔ یہ ملاقات بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔ سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ جمیل قریشی، ایڈیشنل سیکرٹری ذوالفقار علی اور دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وفاقی وزیر نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور پاکستان میں صنعتی ترقی کے لئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ وفد نے وفاقی وزیرِ کا خصوصی وقت دینے اور سرمایہ کاری کے فروغ میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔اجلاس کے دوران سندر گرین خصوصی اقتصادی زون سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر اور سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ نے اس جدید اور ماحول دوست صنعتی زون کی ترقی میں انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسے ملک کے دیگر خصوصی اقتصادی زونز کے لئے ایک مثالی نمونہ قرار دیا۔وفاقی وزیر نے صنعتکاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا انحصار برآمدات پر مبنی نمو پر ہے۔
انہوں نے چین کی تیز رفتار معاشی ترقی کو ایک کامیاب مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بھی اس ماڈل سے رہنمائی حاصل کرنی چاہئے۔ انہوں نے چیلنج فیشن جیسے صنعتی اداروں کا حوالہ دیتے ہوئے قومی معیشت میں پیداواری شعبے اور برآمدات کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومتِ پاکستان سرمایہ کاری اور صنعت کاری کے فروغ کے لئے سازگار پالیسیوں اور مؤثر سہولت کاری کو یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں ٹیکس میں رعایت اور کاروبار میں آسانی جیسی پرکشش سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جو معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ ہر سطح پر سرمایہ کاروں کی معاونت کے لئے پُرعزم ہے اور کاروباری اداروں کو درپیش مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے گا۔
سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ جمیل قریشی نے بھی مکمل ادارہ جاتی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وفاقی وزیر نے وفد پر زور دیا کہ وہ سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لئے اپنی تجاویز پیش کریں تاکہ انہیں پالیسی سازی میں شامل کیا جا سکے۔دونوں جانب اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ برآمدات پر مبنی صنعتی ترقی پاکستان کی پائیدار معاشی خوشحالی کا مؤثر ذریعہ ہے۔ اجلاس اس عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا کہ خصوصی اقتصادی زونز کو معاشی ترقی کے محرک کے طور پر مزید فروغ دیا جائے گا اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔








