وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ کی چینی کمپنی فنٹوپیا کو پاکستان میں ممکنہ سرمایہ کاری اور شراکت داری کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ سےچین کی بڑی فن ٹک کمپنی فِنٹوپیا کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات پاکستان چین بی ٹو بی سرمایہ کاری کانفرنس کے تسلسل میں منعقد ہوئی۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی دوست ہیں اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون مسلسل فروغ پا رہا ہے۔ …

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ سےچین کی بڑی فن ٹک کمپنی فِنٹوپیا کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات پاکستان چین بی ٹو بی سرمایہ کاری کانفرنس کے تسلسل میں منعقد ہوئی۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی دوست ہیں اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون مسلسل فروغ پا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان میں ٹیکنالوجی، فِن ٹیک اور ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی آبادی کے ساتھ ایک بڑی، متحرک اور پُرکشش منڈی ہے، جہاں فِن ٹیک اور ڈیجیٹل فنانس کے منصوبے بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس ایم ایز) کو نمایاں فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل فنانس نوجوانوں کے لیے نئے کاروباری مواقع پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔وفد کو بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر، “آسان کاروبار ایکٹ” کے تحت متعارف کرائی گئی اصلاحات، خصوصی اقتصادی زونز اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے دستیاب مراعات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار میں آسانی کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا۔ قیصر احمد شیخ نے فِنٹوپیا کو پاکستان میں ممکنہ سرمایہ کاری اور شراکت داری کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ ان کی قیادت میں ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔