وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا پاکستان سپورٹس بورڈ میں شجر کاری کے حوالے سے تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک میں کھیلوں کی بحالی چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ میں شجر کاری کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور بدقسمتی سے کھیلوں …

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک میں کھیلوں کی بحالی چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ میں شجر کاری کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور بدقسمتی سے کھیلوں میں سیاست ہے اورکھیلوں کو سیاست سے پاک کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کریں اور میڈیا کو کھیلوں میں کمزوریوں کی نشاندہی کرنی چاہیے، ایشین گیمز میں کارکردگی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایشین گیمز میں قومی دستہ کی کارکردگی تشویش ناک ہے‘ پاکستان سپورٹس بورڈ کی مجلس عاملہ کا اجلاس بلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس پالیسی پر عملدرآمد کروانے کی کوشش کی جائے گی، وزیراعظم عمران خان ہاکی کی بحالی چاہتے ہیں اور کھیلوں میں کمزوریوں کو دور کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ عورتوں کو مردوں کے شانہ بشانہ دیکھنا چاہتی ہوں۔ پاکستان سپورٹس بورڈ میں ملک گیر مہم کے تحت مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے، پودے لگانے والوں میں اولیمپئن منظور الحسن، سکواش، ٹینس، ہاکی اور فٹ بال کے کھلاڑیوں نے بھی پودے لگائے۔

مزید خبریں